Home / News / لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد 7 ہسپتال مریضوں سے خالی

لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد 7 ہسپتال مریضوں سے خالی

لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی کے بعد 7 ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے

نجی ٹی چینل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے 5 سرکاری اور 19 نجی ہسپتالوں میں کورونا کے صرف 153 مریض رہ گئے۔

لاہور کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں 113 جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں صرف 40 مریض زیر علاج ہیں جبکہ مریض وینٹی لیٹرز جبکہ 44 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ونٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں 464 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 345 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ روز 106 نئے کیسز سامنے آئے اور 5 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ لاہور میں 46 ہزار 940 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 90 فیصد کے قریب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میو ہسپتال میں 20، پی کے ایل آئی میں 4، سروسز ہسپتال میں 16، جناح ہسپتال میں 4، جنرل ہسپتال میں صرف 14 مریض زیر علاج ہیں۔ گنگا رام، کوٹ خواجہ سعید، سید مٹھا، چلڈرن ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار 596 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 رہ گئی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …