Home / News / آئی جی پنجاب انعام غنی کے کتنے بھائی ہیں اور وہ کن اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں

آئی جی پنجاب انعام غنی کے کتنے بھائی ہیں اور وہ کن اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں

آئی جی پنجاب انعام غنی اس وقت اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں لیکن ان کے بارے میں نہایت ہی دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں ۔

 آئی جی پنجاب انعام غنی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگر حاصل کی جس کے بعد وہ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد محکمہ پولیس میں آئے ۔ یہ تین بھائی ہیں ، سب سے بڑے ڈاکٹر اکرام غنی ہیں ، یہ بھی سی ایس پی آفیسر ہیں ، انہوں نے نہایت ایماندار ی اور خوبصورت طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی اور وہ انکم ٹیکس سے 22 ویں گریڈ میں ریٹائر ہوئے ، دوسرے نمبر پر احسان غنی ہیں اور وہ بھی پولیس کے محکمے سے منسلک رہنے کے بعد آئی جی کے عہدے پر فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے ، دونوں بھائیوں نے سول سروس میں رہتے ہوئے ملک بھر میں اپنی خدمات انجام دیں اور اچھی ساکھ کے ساتھ ریٹائرمنٹ حاصل کی ۔ان سب نے اپنی ابتدائی تعلیم کوہاٹ کیڈٹ کالج سے حاصل کی جبکہ ان کا آبائی گاﺅں مالاکنڈ میں ” ڈھیری جھولا گراں “ ہے ، یہ خیبر پختون خواہ کی عزت دار خاندان کے جشم و چراغ ہیں ۔

ڈی آئی خان کی معروف سماجی شخصیت اٹلس خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انعام غنی ایک ایماندار اور سمجھدار پولیس افسر ہیں ،ان کے ما تحت تمام افسران ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور رویے سے بہت خوش ہیں ۔انشاءاللہ انعام غنی نہایت خوبصورتی اور نئی اور اعتدال پسند پالیسنگ فراہم کریں گے کیونکہ انہوں نے مختلف ممالک میں انٹر نیشنل پالیسنگ خدمات انجام دی ہیں ، انہوں نے سکالر شپ حاصل کی اور نوٹنگھم سے ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی ، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ انہیں کامیابیاں عطا فرمائے ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …