Home / entertainment / حلیمہ سلطان کا پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈر بننا

حلیمہ سلطان کا پاکستان میں برانڈ ایمبیسڈر بننا

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلجیک کو پاکستان میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیے جانے پر مقامی فنکاروں کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آرہا ہے۔

پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کا اس حوالے سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ایک پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حلیمہ سلطان ایک زبردست اداکارہ ہیں، کوئی ان کی صلاحیتوں پر تنقید نہیں کرتا، لیکن حلیمہ اور دوسری اداکارہ جسے لاکر یہاں برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے کہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے، باہر سے لوگوں کو ادھار مانگ کر یہاں کام کیوں دیا جاتا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کو خود چیزیں تخلیق کرنے میں اتنا ڈر کیوں لگتا ہے، کیوں یہاں چیزیں تخلیق نہیں کی جاسکتی ہیں؟ ۔

یاد رہے کہ حلیمہ سلطان کو پہلے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی اس کے بعد کیو موبائل اور پاکستان کی سب سے بڑی موبائل کمپنی جاز کی جانب سے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا تھا جس پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے تنقید سامنے آئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ باہر کے اداکاروں کو ملک میں کام دیا جانا مقامی فنکاروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

ایسرا بیلجک کے کیو موبائل کے برانڈ ایمبیسڈر بننے پر ان کے مداح تو خوش ہیں اور لیکن دوسری جانب پاکستانی شوبز کے لوگ اس خبر سے بے چینی کا شکار ہیں۔

کئی پاکستانی فنکار اس حوالے سے اپنی آواز بھی اٹھا چکے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر سٹوری لگائی تھی جس میں لکھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایمبیسڈر بھی پاکستانی ہونا چاہیے. انہوں نے مزید لکھا کہ نہ بھارتی نہ ہی ترکی بلکہ پاکستان زندہ باد۔

بالاخر اپنے ایک اور ٹویٹ میں اسرا بیلجک نے بتایا کہ وہ پاکستان کی ایک ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …