Home / entertainment / حدیقہ کیانی نے جنید جمشید سے متعلق سنہری یادیں تازہ کردیں

حدیقہ کیانی نے جنید جمشید سے متعلق سنہری یادیں تازہ کردیں

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو مرحوم نعت خواں جنید جمشید کی یاد آنے لگی انہوں نے جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکارہ نے ماضی کے ایک ٹی وی اشتہار کی ویڈیو شیئر کی جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے ساتھ اداکارہ ماہ نور بلوچ موجود ہیں جبکہ اس ٹی وی اشتہار کے گلوکار حدیقہ کیانی اور جنید جمشید تھے۔

حدیقہ کیانی نے ماضی کا ٹی وی اشتہار اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” آج کی مصروف اور افراتفری والی دُنیا میں ماضی کے سادہ دنوں کو یاد کرنا بہت اچھا لگتا ہے”

لوکارہ نے مرحوم جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ “جنید جمشید یہ دُنیا آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہے، اور ہم آپ کے لئے دعا گو بھی ہیں”

گلوکارہ کے اِس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے جنید جمشید کے لیے دُعائیہ پیغامات کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ معروف نعت خواں جنید جمشید دسمبر 2016 میں چترال سے اسلام آباد کے لیے پرواز بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے جو حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شہید ہوگئے تھے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …