Home / News / سرکاری عمارتوں میں یونیورسٹیز قائم کرنے کے حکومتی وعدے

سرکاری عمارتوں میں یونیورسٹیز قائم کرنے کے حکومتی وعدے

سرکاری عمارتوں میں یونیورسٹیز قائم کرنے کے حکومتی وعدے میں اہم پیش رفت

تحریک انصاف نے سرکاری عمارتوں میں تعلیمی ادارے قائم کرنے کا وعدہ پورا کرنے کی جانب عملی قدم بڑھا دیا، مری کے پنجاب ہاؤس میں یونیورسٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ہاؤس مری میں کوہساریونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں ایڈمیشن ستمبر اور اکتوبر کے ماہ سے شروع ہوں گے، اس یونیورسٹی میں دیگر مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے فیصلہ اسی ہفتے میں ہی کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق کوہسار یونیورسٹی کیلئے پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور متصل86 کنال کی اراضی کو مختص کیا جارہا ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …