Home / international news / آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

امریکا کی معروف ٹیک کمپنی ایپل نے 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کرادیئے۔ کرونا کے پیش نظر ایپل کمپنی کی جانب سے تعارفی تقریب کا انعقاد ورچوئل طریقے سے کیا گیا۔

یپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون مارکیٹ میں دے دیئے ہیں۔ پہلی بار ہے کہ ایپل نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر بجٹ کا فون پیش دیا ہے تاکہ شوقین افراد اپنی جیب کے حساب سے اپنا من پسند فون خرید لیں۔

اگر ان نئے فونز کے فیچرز کی بات کی جائے تو آئی فون 12 منی کا ڈسپلے 5.4 انچ، آئی فون 12 کا 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس کا 6.7 انچ دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل آئی فون کا اتنے بڑے ڈسپلے والا فون نہیں لایا گیا۔

آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جبکہ یہ او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی فون کے چاروں موبائلز میں آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون مِنی ایپل کا پہلا واحد سیٹ ہے جسے مِنی کا نام دیا گیا ہے، اس کو دنیا کا ہلکا ترین 5 جی فون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس میں فیس ان لاک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ فون کا ڈسپلے 5.4 انچ، مین کیمرا 12 میگا پکسل بمعہ ایف 1.6 آرچر، دوسرا کیمرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، وائرلیس چارجنگ فیچر جیسی جدید سہولیات بھی اس فون میں شامل ہیں۔ اس کی قیمت699 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جوکہ انٹرنل میموری کے حساب سے بڑھتی ہے۔

آئی فون 12 فلیٹ اسکرین ہے جس کا ڈسپلے 6.1 انچ کا ہے، یہ فون کالے، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستسیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر دو کیمرے ہوں گے۔ آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹراوائیڈ، وائر لیس چارجنگ فیچر، ڈیوائس کی پشت پر مقناطیس بھی دیا گیا ہے۔ آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی واٹرپروف ہیں، یعنی یہ پانی میں خراب نہیں ہوسکتے۔ اس کی قیمت 799 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …