Home / international news / جنگ کیلئے تیار رہو

جنگ کیلئے تیار رہو

 چینی صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جنگ کی تیاری میں صرف کریں۔

 سی این این نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژن ہوا کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز گوانگ ڈونگ میں فوجی چھاؤنی کا دورہ کیا۔  اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے فوجیوں سے کہا کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں۔ انہوں نے فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ وفادار، پر خلوص اور بھروسے مند رہیں۔

انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ایل اے سی پر بھارت کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بدترین صورتحال کا شکار ہیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …