Home / entertainment / سابق کپتان جاوید میانداد کی ملبوسات کی دنیا میں انٹری

سابق کپتان جاوید میانداد کی ملبوسات کی دنیا میں انٹری

کرکٹ کے میدان میں مخالفین کو زبردست مقابلہ دینے والے اپنے دور کے بیٹسمین جاوید میانداد ایک اور میدان کو فتح کرنے سامنے آگئے۔

جاوید میانداد نے جدید طرز کے قومی کپڑوں کا بوتیک کھول لیا ہے، جاوید میانداد نے اپنے بوتیک کیلئے طارق روڈ کی معروف کرتا گلی کا انتخاب کیا ہے

جاوید میانداد کے بوتیک کے بعد اس کرتا گلی کی مقبولیت مزید بڑھ گئی،جبکہ اس نئے بوتیک میں جاوید میانداد کے مداح بڑھ چڑھ کر خریداری کررہے ہیں، بوتیک میں قومی لباس شلوار قمیض،خوبصورت طرز کے کُرتے اور مختلف ڈیزائن کی واسکٹ بھی دستیاب ہیں۔

کرتے کے شوقین افراد قومی ستارہ کی شناخت کے حامل کرتوں کو زیادہ ترجیح دے ہے ہیں، جبکہ خوش نما رنگوں والا معیاری کپڑا بھی دستیاب ہے،جاوید میاندادکے بوتیک سے ملبوسات آن لائن بھی فروخت کئے جارہے ہیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …