Home / News / کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148،گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …