
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کردیا، اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی پاکستان کی کامیابی کو سوشل مٰیڈیا پر شیئرکیا لیکن املاکی ایسی غلطی کردی کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ساتھ میں اصلاح بھی کروادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لکھا کہ “میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم،آج وزیر اعظم NUST سائنس پارک میں Heart Stunts مینو فیکچرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں،یہSTUNTs یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو Stunts بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں”۔