Home / News / فیصل واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے

فیصل واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے

فیصل واوڈا کا اپنے کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت چھپانے کا کیس، وکیل کی بات پر عدالت کی سرزنش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نااہلی کا معاملہ قانونی ہے، اسے سیاسی نہیں بننے دیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست پرسماعت کی تو وفاقی وزیر آبی وسائل کی جانب سے وکیل بھی پیش نہ ہوا۔

عدالت نے حکم دیا کہ فیصل واوڈا کی عدم موجودگی پر بھی کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ 29 جنوری سے اب تک فیصل واوڈا نے دہری شہریت کیس میں عدالتی نوٹس پر جواب جمع نہیں کرایا، فیصل واوڈا نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے۔

وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا گھر بیٹھے عدالتی نظام پر مذاق اڑنے پر ہنس رہا ہوگا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہمیں معلوم ہے کہ کیسے دیکھنا ہے، قانونی معاملات کو سیاسی نہ بنائیں، جو کیس ہے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے دیکھ لیتے ہیں۔
جس کے بعد معزز جج نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …