Home / News / ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے

ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والے اینجن التان کے پاکستانی ہم شکل کے چرچے

کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ حنیف شہرہ آفاق اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی اور اسلامی ہیرو کا کردار نبھانے والے ترک اداکار اینجن التان دوزیتان کے ہم شکل ہیں۔

مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے دوستوں نے یہ احساس دلایا کہ وہ ارطغرل غازی سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ یہ ڈرامہ سیریل دیکھتے ہیں تو ان کے بیٹا عبدالکبیر ڈرامے میں موجود ارطغرل کو دیکھ کر بابا پکارتا ہے۔

ن کا کہنا ہے کہ جب یہ ڈرامہ سیریل دیکھا تو ان کو یہ کردار بہت پسند آیا تو اس کے بعد انہوں نے خود کو اسی کردار کی مشابہت میں ڈھالنے سے متعلق سوچنا شروع کر دیا اور اس کے لیے کھڑ سواری کرتے ہوئے اور شیروں سے کھیلتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں جن کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب سراہا جانے لگا۔

پاکستانی جوان مصطفیٰ حنیف نے کہا کہ ارطغرل کے کردار سے مشابہت بڑھانے کے لیے وہ اپنے بالوں کو بھی بڑھانا چاہ رہے ہیں اور جلد ہی ترکی جا کر اینجن التان سے ملاقات کا بھی شوق رکھتے ہیں۔

مصطفیٰ حنیف نے بتایا کہ وہ جب باہر جاتے ہیں تو لوگ ان کو ارطغرل سمجھ کر ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت مصروف رہنے سے ان کی اہلیہ کچھ ناراض رہتی ہیں۔

مصطفیٰ نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ ترکی جا کر ارطغرل سے بھی ملیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترکی جا کر ان کا حلیمہ سلطان سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …