Home / entertainment / آپ کو معلوم ہے الو کے بچے الٹے سوتے ہیں؟
Funny Burrowing owl Athene cunicularia tilts its head outside its burrow on Marco Island, Florida

آپ کو معلوم ہے الو کے بچے الٹے سوتے ہیں؟

لو کے بچے ہمیشہ اوندھے منہ سوتے ہیں مگر اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا تھا۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے جس میں بالآخر اس کی وجہ بتا دی گئی ہے۔ انڈیا ٹائمزکے مطابق یہ ویڈیو معروف صحافی و مصنف مارک ریس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں الو کے ایک بچے کو اوندھے منہ سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں مارک ریس بتاتے ہیں کہ ”مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ الوکے بچے اوندھے منہ کیوں سوتے ہیں۔“

مارک ریس لکھتے ہیں کہ ”اس کی وجہ یہ ہے کہ الو کے بچوں کا سر بہت وزنی ہوتا ہے لیکن اس کی مناسبت سے ان کا جسم بہت کمزور اور لاغر ہوتا ہے جوان کے سر کا وزن نہیں اٹھا پاتا۔ یہی وجہ ہے کہ الو کے بچے اوندھے منہ سوتے ہیں۔“ مارک ریس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”آپ کی ٹویٹ معلوماتی بھی ہے اور افسردہ کر دینے والی بھی۔“ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ کے بعد وہ الوﺅں کے متعلق گوگل پر سرچ کر رہے ہیں جو انہوں نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں کیا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …