Home / entertainment / دانش عزیز کی ناقابل یقین اننگ

دانش عزیز کی ناقابل یقین اننگ

نیشنل ٹی 20 کپ میں دانش عزیز کے چرچے۔۔ دانش عزیز نے شاندار اننگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے اہم لیگ میچ میں دانش عزیز نے ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا۔ چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر دلکش چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے کہ دانش عزیز نے افتخار احمد کو 2 چھکے اور 2 چوکے لگائے اور آخری گیند پر چھکالگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سندھ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ ہوگیا، محض 34 رنز پر7 وکٹیں گنوانے کے بعد فاتح ٹیم کے دانش عزیز اور انورعلی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 77 رنز کی شراکت قائم کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دانش عزیز نے آخری گیند پر چھکا لگاکر میچ جتوادیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دانش عزیز کا کہنا ہے کہ وہ صرف وکٹ نہ گنوانے کا ذہن بناکر کریز پر کھڑے رہے، یقین تھا کہ دباؤ کم ہوگیا تو یہ ہدف عبور کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ ایونٹ میں دوسری نصف سنچری بنانے والے دانش عزیز نے کہا کہ وہ ایک بارپھر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر بہت خوش ہیں۔

دانش عزیز کی مختلف سپورٹس صحافیوں اور کرکٹرز نے بھی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ اسے زمبابوے کے خلاف سیریز کے سکواڈ میں شامل کیا جائے۔

کرکٹ صحافی سلیم خالق نے دانش عزیز کی ناقابل یقین اننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دانش عزیز نے آج قومی ٹی 20کپ میں سندھ کو کے پی کےخلاف ناقابل یقین فتح دلائی،اس سے پہلے بھی ایونٹ میں ان کی کارکردگی اچھی رہی،مصباح الحق کو انھیں زمبابوے سے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کر کے اچھی کارکردگی کا انعام دینا چاہیے

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …