Home / News / بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 6 بار سزاء موت کا حکم

بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 6 بار سزاء موت کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کا قتل کرنے کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سہیل کو چھ بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

چونیاں میں چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد انکا قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم سہیل کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر چھ بار سزائے موت ، دو بار عمر قید اور 64 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے ملزم کے 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال اس سے قبل بھی ملزم سہیل شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا چکے ہیں۔

مجرم سہیل شہزاد نے 342 کے حتمی بیان میں الزامات کو جھوٹا قرار دیا، سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزم کا جیل ٹرائل کیا گیا، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر اور میاں طفیل نے حتمی بیان قلمبند کرایا، مجرم کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت درج ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں مجرم سہیل شہزاد کو چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں تین مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنایا تھا، جب کہ ایک مرتبہ مجرم سہیل شہزاد کو عمر قید  دینے کا حکم بھی دیا تھا۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …