Home / entertainment / مودی دی ایپ ہنٹر’پر چینی عوام برہم

مودی دی ایپ ہنٹر’پر چینی عوام برہم

بھارتی میڈیا کی جانب سے بنائی گئی مودی کی جارحانہ ویڈیو پر چینی سوشل میڈیا صارفین کا شدید غم و غصہ کا اظہار

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے بنائی گئی مودی کی جارحانہ اسلحہ سے لیس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بنائی گئی کارٹونک ویڈیو میں نریندر مودی کو اسلحے سے لیس دکھایا گیا ہے جو چین کی میڈیا ایپلی کیشنز کا انکاؤنٹر کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا “انڈیا ٹوڈے” کی جانب سے چین سوشل میڈیا اپلیکیشنز کے خلاف بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر چین کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے اورناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل نریندر مودی کی دو منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی اسلحہ سے لیس ہو کر کسی مشن پر نکلے نظر آ رہے ہیں، جو اچانک سے ایک ایسی جگہ پر پہنچتے ہیں جہاں پر چینی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز سے مشاہبت رکھنے والے کارٹون موجود ہوتے ہیں، نریندر مودی کی جانب سے نہتے چینی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا قتل کیا جا رہا ہے۔

نریندر مودی کی اسلحے سے لیس ویڈیو پر چینی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارتی میڈیا اس طرح کی ویڈیوز سے دہشت گردی پھیلانے اور نفرت کے جذبات ابھارنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مودی کس طرح سے اپنے سامنے آنے والے نہتے انسانوں کو قتل کر رہا ہے۔

چینی انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے مودی کی وائرل جارحانہ ویڈیو پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ایک چینی سوشل میڈیا صارف کا نریندر مودی کی جارحانہ ویڈیو پر سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا بھارتی میڈیا اس طرح کی ویڈیوز بنا کر دہشتگردانہ مواد کی تشہیر کر رہا ہے؟

وائرل ویڈیو کے آخری حصے میں واضح طور پر یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ نریندر مودی پب جی گیم کے ساتھ  زبردست لڑائی کرتا ہے اور آخرکار اسے زیر کر کے اس کے اوپر کھڑا ہو کر سلیوٹ مارتا ہے اور اپنے موبائل سے گیم کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے موبائل کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیتا ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام

یارکر سپیشلسٹ عمر گل کے 20 سالہ پروفیشنل کرکٹ کا سفر تمام ہو گیا۔ عمر …