Home / News / چیئرمین نیب کا روز ویلٹ ہوٹل کی بندش پر نوٹس

چیئرمین نیب کا روز ویلٹ ہوٹل کی بندش پر نوٹس

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میڈیا رپورٹس پر روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثہ روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

کیا وجہ ہے قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کو بند کرنا پڑ رہا ہے، تحقیقات میں ان وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

نیب کے مطابق ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتی اور امریکا کے شہر نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا بلکہ نتیجتاً اس قومی اثاثے کا درجہ رکھنے والے اس ہوٹل کو بند کرنا پڑ رہا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔


Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …