Home / News / کیپٹن صفدر پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیا کہتے رہے

کیپٹن صفدر پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کیا کہتے رہے

کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل سے مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں آج صبح سویر ے پولیس نے چھاپہ مارکر کر گرفتار کر لیاہے جس کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیپٹن صفدر ممکنہ طورپر ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں تاہم کچھ ہی دیر کے بعد پولیس کی دو گاڑیاں آتی ہیں اور انہیں گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھایا جاتاہے تاہم گاڑی مین بیٹھتے ہوئے کیپٹن صفدر پر اعتماد دکھائی دے رہے تھے اور انہوں نے وہاں موجود لیگی کارکنان کے ہمراہ ” ووٹ کوعزت دو اور مادر ملت زندہ باد ” کے نعرے بھی لگائے ۔ویڈیو میںواضح دیکھا جا سکتاہے کہ کیپٹن صفدر کے چہرے سے نظر آ رہا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ نیند میں تھے اور انہوں نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے ۔

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی خبر مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دی اور بتایا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا اور وہ بھی اس وقت کمرے میں ہی تھیں ۔

اس معاملے پر سندھ حکومت کا موقف بھی سامنے آ گیاہے ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیپٹن ( ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایت پر نہیں ہوئی۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزارقائد پر کیپٹن(ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا،کراچی پولیس نے کیپٹن صفدر کی جس انداز میں گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے۔سعید غنی نے کہاکہ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …