Home / News / کیپٹن صفدر کو کس کے حکم سے گرفتار کیا گیا ؟

کیپٹن صفدر کو کس کے حکم سے گرفتار کیا گیا ؟

سندھ پولیس نے مزارقائد کی تقدس کی پامالی کے الزام کے تحت آج صبح کیپٹن صفدر کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیاہے جس پر ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں ہی جماعتوں سے رد عمل آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن سینئر صحافی حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے ایسی چیز تلاش کر لی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے ۔

تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مزارِقائد کی بے حرمتی کرنےوالے اوباشوں کیخلاف آئی جی سندھ کی فوری کارروائی قابل تحسین ہے۔ قانون ہرحال میں نافذہونا چاہیے۔ مریم نواز ایک مرتبہ پھرجھوٹ بول رہی ہیں کہ ہوٹل کادروازہ توڑاگیا۔ ویڈیواس کے برعکس ہے۔ آپ کوکوئی ہتھکڑی دکھائی دےرہی ہے یالگتا ہے کہ اسے زبردستی گرفتار کیا گیا ہے۔“

سینئر صحافی نے حامد میر نے علی زیدی کے ٹویٹ سے ہی کیپٹن صفدر کی گرفتاری کروانے والوں کا سراغ لگایا اور ری ٹویٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وفاقی وزیر علی زیدی صاحب نے ساری کنفیوژن دور کر دی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری آئی جی سندھ کے حکم سے ہوئی یہ بات صوبائی حکومت کو پتہ نہیں تھی لیکن ایک وفاقی وزیر کو پتہ چل گئی اس لئے کہ سندھ کے آئی جی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہوتا ہے اب واضح ہو گیا یہ گرفتاری کس نے کرائی ؟۔“

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …