Home / Uncategorized / پاک فوج کے 20 شہید جوانوں کی تدفین والے روز مفرور نوازشریف کے فوج پر حملے

پاک فوج کے 20 شہید جوانوں کی تدفین والے روز مفرور نوازشریف کے فوج پر حملے

جس دن پاک فوج دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے اپنے 20 جوانوں کو دفنارہی تھی اسی دن مفرور نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر پاک فوج اور آرمی چیف پر حملہ کردیا۔۔

شمالی وزیرستان میں ایک کپیٹن سمیت پاک فوج کے 6 جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے اوڑماڑہ میں بھی ایف سی اہلکار او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی سیکیورٹی پر مامور تھے ۔ 14 سیکیورٹی اہلکاروں نے او جی ڈی سی ملازمین کو بچالیا لیکن اپنی جان قربان کردی۔۔

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے 37 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد کے بچوں کی تصاویر آبدیدہ کردینے والی تھیں جب وہ اپنے والدشکیل آزاد کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پھول لئے کھڑے تھے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •