Home / international news / برطانیہ کی پہلی باحجاب میئر امتیازی سلوک پر مستعفی ہوگئیں

برطانیہ کی پہلی باحجاب میئر امتیازی سلوک پر مستعفی ہوگئیں

برطانیہ کی پہلی با حجاب میئر رخیہ اسماعیل نے نسل پرستی اور امتیازی سلوک سے تنگ آکر لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،رخیہ اسماعیل نے ازلنگٹن کی میئر شپ کے عہدے سے استعفیٰ دیتے وقت شمالی لندن کی کونسل میں مقامی قیادت پر ’امتیازی سلوک‘ کا الزام عائد کیا تھا اور اب 8برس بعد وہ کونسلر کے عہدے سے بھی مستعفی ہو گئیں۔

سابق خاتون میئر نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بےحد افسوس ہے کہ وہ پارٹی جس کے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ انصاف اور برابری کے لیے ہے لیکن یہاں معاملات اس کے برعکس ہیں،میرے لیے لیبر کونسلر کی حیثیت سے اب ہولووے وارڈ کی نمائندگی کرنا مشکل ہے کیونکہ میں پارٹی نظام سے لڑرہی تھی جو سیدھی سی بات ہے کہ سفید فارم مردوں کو بااختیار کرتا ہے کہ وہ جو چاہیں کریں۔

اسلاموفوبیا پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2019 میں کونسل نے عید کے موقع پر تقریب منعقد  کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسلاموفوبیا کا شکار افراد نے ایسا ممکن نہ ہونے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ سیاہ فام اور لسانی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حیثیت سے میری کوئی شنوائی نہیں ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …