Home / international news / افغانستان میں بم دھماک

افغانستان میں بم دھماک

افغانستان میں بم دھماکا، 5بچوں سمیت14افرادجاں بحق ہوگئے۔

افغانستان کے وسطی صوبے دائکندی میں سڑک کے کنارے بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 5بچوں سمیت 14افراد جاں بحق اور3بچے زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7خواتین ، 5بچے اور 2مرد شامل ہیں، افغان وزارت داخلہ کے مطابق دائکندی کے ضلع کجران میں مسافربس کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان وزارت داخلہ نے دھماکے کا الزام طالبان پرعائد کیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے دھماکے پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے آغازکے بعد سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …