Home / News / فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی خوبصورت و کم عمر وزیراعظم نے شادی کر لی

فن لینڈ کی  خوبصورت اور کم عمر وزیر اعظم سانا مارین نے 16 سال تک اپنے دوست کے ساتھ رفاقت میں رہنے کے بعد 34 سال کی عمر میں شادی کر لی، شادی کی پروقار تقریب وزیراعظم کے سرکاری دفتر میں منعقد کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ سانا مارین نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے سب سے قریبی اور پرانے دوست مارکوس ریکونین سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا

فن لینڈ کی وزیراعظم اور ان کے دوست کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانا مارین سفید رنگ کا عروسی لباس پہنے اپنے شوہر کے پاس کھڑی ہیں اور روایتی انداز میں اپنے ہاتھ میں پھولوں کا دستہ اٹھائے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے شوہر ان کی طرف دیکھ کر تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکوس ریکونین گزشتہ 16 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رفاقت میں ہیں اور دونوں کی ایک ڈھائی سالہ بیٹی بھی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …