Home / News / عائشہ عمر کا اپنے سے دوگنی عمر کے مرد کے ہاتھوں ہراسانی کا انکشاف

عائشہ عمر کا اپنے سے دوگنی عمر کے مرد کے ہاتھوں ہراسانی کا انکشاف

کستان کی بولڈ اور ماڈرن ماڈل و ایکٹرس عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی انڈسٹری میں 15 سال تک جنسی طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

دنیا بھر میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر اس کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے عورتوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اکتوبر 2017 میں شروع ہونے والی می ٹو مہم نے دنیا بھر میں خواتین کوحوصلہ دیا کہ وہ خود پر بیتی داستان کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں ، پاکستان میں میشا شفیع سے لے کر فلمساز جامی تک نے اس مہم کے تحت آواز اٹھائی اور اب اس مہم میں نئی شامل ہونے والی شخصیت عائشہ عمر ہیں۔

بہت سے لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کریں گے لیکن حقیقت اتنی ہی تلخ اور گھناؤنی ہے ۔ بولڈ اور پر اعتماد عائشہ عمر بھی انڈسٹری میں بہت عرصے تک اپنے سے دوگنی عمر کے مرد کے ہاتھوں جنسی طور پر ہراسانی کا شکار رہی ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف ہالی ووڈ اداکارہ روز مکگوون کے ساتھ انسٹا گرام لائیو سیشن کے دوران کیا ، جس میں دونوں نے اپنے فینز کے ساتھ اپنی زندگی کے یہ پہلو شیئر کیے، عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں آئی ہی تھی۔ 23 برس کی کالج سے نکلی لڑکی ،کہ انڈسٹری میں میرے ساتھ یہ ہونا شروع ہوا، ایک بہت ہی طاقتور مرد جس کی عمر مجھ سے دوگنی تھی مجھے ہراساں کرتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بار کا ہونے والا واقعہ نہیں تھا یہ سلسلہ سالوں تک جاری رہا میں اسے حل نہیں کرپارہی تھی میں نے اسے ایک ڈبے میں بند کیا اور کہا اچھا میری زندگی میں یہ ہورہا ہے اور مجھے اس سے لڑنا ہوگا۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ میں یہ کسی سے شیئر کرنا نہیں چاہتی تھی میں نے 15 سال اسے جھیلا ہے اور آخر کار 2 برس قبل میں نے اس پر بات کی، انڈسٹری کی میری ایک دوست بھی اسی قسم کی صورتحال کا شکار ہوئیں مجھ سے تب پوچھا گیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے یہ اداکارہ سچ بول رہی ہیں، کیا واقعی انڈسٹری میں جنسی ہراسانی ہوتی ہے ؟

یہ پہلا موقع تھا جب میں نے اس پر بات کی، مجھ سے پوچھا گیا کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا میں نے کہا جی ہاں، میں اس وقت اس پر بات نہیں کرنا چاہتی تھی آج کررہی ہوں میں نے اب تک اپنے مجرم کا نام نہیں لیا ہے، لیکن میں نے اس پر بات کرنا شروع کردی ہے۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …