
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ جعفر مندوخیل کے گھر گئیں، مسلم لیگ ق کے رہنما جعفر خان مندوخیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا کہناتھاکہ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا،نوازشریف کی آواز پورےپاکستان میں گونج رہی ہے، 72 سالہ تاریخ میں عوام نےخوف کی زنجیریں توڑی ہیں، خوف میں رکھنےوالوں کےاحتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے.
ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف ملک میں نہ ہوتے ہوئے بھی چھائے ہوئے ہیں، عوام نوازشریف کومسیحاسمجھ رہےہیں، نوازشریف نے ریاست سے اوپر ریاست کی بات کی،آئی جی کواٹھانےکےبعدثبوت دیاگیاریاست کےاوپرریاست کیاہوتی ہے، کراچی واقعہ کےبعدوزیراعظم منظرسےغائب ہیں،وہ بھی کراچی واقعہ سےلاعلم ہیں ۔مریم نواز کاکہناتھاکہ سندھ پولیس نےچھٹی کی درخواست دی،کہاان حالات میں کام نہیں کرسکتے، ہمیں ہرحال میں عوامی مینڈیٹ کااحترام کرناہے، آٹا، چینی ،ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، حکومت نےریاست کی طاقت کواپنی طاقت سمجھ لیا ہے۔