Home / international news / ارنب گوسوامی مزید مشکل میں،بالی وڈ خانز بھی ارنب گوسوامی کے خلاف میدان میں

ارنب گوسوامی مزید مشکل میں،بالی وڈ خانز بھی ارنب گوسوامی کے خلاف میدان میں

بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف ایک جانب جعلی ریٹنگ کے الزام کی تفتیش جاری ہیں تو دوسری جانب بالی ووڈ سٹارز بھی ان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

چینل پر مسلسل بالی ووڈ شخصیات کی ذاتیات اور نجی زندگی سے متعلق غیر مہذب رپورٹنگ پر اداکاروں اور فلمسازوں نے ارنب گوسوامی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

کرن جوہر، یش راج، عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان کی پروڈکشن کمپنیوں، فلمی صنعت کی 4 انجمنوں اور 34 پروڈیوسرز کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریپبلک چینل تواتر سے بالی ووڈ شخصیات کی نجی زندگی کے خلاف زہر اگل رہا ہے، ان کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کی جارہی ہے اور توہین آمیز ریمارکس نشر کیے جارہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ چینل اور ان کے ذیلی میڈیا اداروں کو بالی ووڈ شخصیات کا میڈیا ٹرائل کرنے سے روکا جائے، انڈسٹری کے لوگوں کی رازداری اور نجی زندگیوں میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ری پبلک سمیت 3 بھارتی ٹی وی چینلز کے خلاف ریٹنگ میں جعلسازی کی انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق ریٹنگ میں جعلسازی کر کےان بھارتی چینلز نے اشتہارات سے کمائی میں اضافہ کیا گیا۔

ممبئی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ری پبلک ٹی وی کے ڈائریکٹرز اور پروموٹرز زیر تفتیش ہیں، متعلقہ3ٹی وی چینلزکےبینک اکاؤنٹس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

ری پبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے، الزام ہے کہ ان چینلز کی جانب سے ٹی وی چینلز نے میٹر کی تنصیب والےگھروں کو رشوت دی کہ وہ 24 گھنٹے ان چینلز کو چلا کر رکھیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …