Home / News / امیتابھ بچن کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ”خدائی مدد“کے طلبگار

امیتابھ بچن کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ”خدائی مدد“کے طلبگار

لی ووڈ کے نامور اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے “خدائی مدد” کے طلبگار ہیں، تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہوکر اپنے چاہنے والوں کے درمیان پہلے کی طرح آسکے اور ان کی چاہت کا جواب دے سکے۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شئیر کی، جس میں وہ اپنے گھر کے باہر اپنے چاہنے والوں کے بڑے ہجوم کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

وہ ہاتھ جو آپ پیار اور سپورٹ کیلئے اٹھاتے ہیں، میری طاقت ہیں اور میں کبھی اجازت نہیں دوں گا کہ یہ میرے نظام سے غائب ہوں، اس لیے خدا میری مدد کرو ”

خیال رہے کہ امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی گزشتہ دو ہفتوں سے کرونا وائرس میں مبتلا ہے، جو ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تاہم امیتابھ بچن کی اہلیہ جیہ بچن کرونا وائرس سے اب تک محفوظ ہیں

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …