Home / international news / بھارت میں چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد

بھارت میں چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد

بھارتی صوبہ پنجاب کے علاقہ ٹنڈا گاﺅں میں چھ سالہ معصوم بچی کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے جن کے نام سرپریت سنگھ اور اس کے دادا سرجیت سنگھ ہیں ،یہ دونوں افراد جلال پور گاﺅں کے رہائشی ہیں ، انہیں جنسی زیادتی ، قتل اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے ، لڑکی آدھی جلی ہوئی لاش ان دونوں کے تبیلے سے ملی ہے ۔

چھ سالہ بچی مزدور مہاجر کی بیٹی تھی جو کہ اسی گاﺅں کا رہائشی ہے ، لڑکی کے والد کا موقف ہے کہ دونوں افراد بچی کو اٹھا کر اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔عدالت نے دونوں مشتبہ افراد کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں بڑھائیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ اشتعال انگیزبیانات امن کوآگے نہیں …