Home / News / احتساب کمیٹی کا عظمی کاردار کی معافی اور وضاحت پر بڑا فیصلہ

احتساب کمیٹی کا عظمی کاردار کی معافی اور وضاحت پر بڑا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے عظمی کاردار کی معافی اور وضاحت کے معاملے پر بڑا فیصلہ کیا ہے، احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں عظمیٰ کاردار کو فوری طور پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا حکم دے دیا ہے، جب کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عظمیٰ کاردار نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس کی وجہ سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

احتساب کمیٹی نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ پارٹی کے آئین کی شق 3 کے تحت عظمیٰ کاردار کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جس میں وہ قصور وار قرار دی گئی ہیں، جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کو آدیو کال لیک پر 15 جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا اور انہیں ذیلی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، جبکہ ان کی صوبائی وزیر اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی، رکنیت معطل کر کے بعد عظمی کاردار نے پارٹی سے معافی مانگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ان کی کوشش کوئی رنگ نہ لاسکی۔

عظمی کاردار ٓاڈیو کال لیک ہونے کے بعد اپنا موقف دیتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …