Home / international news / مودی کی ایک نئی منطق

مودی کی ایک نئی منطق

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایسی ایسی منطقیں ڈھونڈ کر لاتے ہیں کہ عوام اور سائنسدان سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تجویز دی کہ ہوا میں موجود نمی کو مشین کے ذریعے کھینچ کر اسے پینے کے پانی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندر مودی ونڈ انرجی کی ٹیکنالوجی پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔

نریند ر مودی نے کہا کہ ایسے علاقوں میں جہاں ہوا میں نمی کا تباسب زیادہ ہے وہاں ونڈ انرجی کی ٹربائنز ہوا کی نمی کو چوس کر اسے پانی میں تبدیل کرکے اس پانی کو پینے کیلئے استعمال کیا جاسکے تو ونڈ ٹربائن سے توانائی بھی ملے گی اور کوسٹل علاقوں میں صاف پانی کی کمی بھی دور کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری دوسری تجویز یہ ہے کہ اگر ہم سائنس میں تھوڑے مزید تجربات کریں تو ہم انہیں ٹربائنز کی مدد سے ہوا میں موجود آکسیجن کو بھی ہو الگ کرسکتے ہیں، تو یہ بھی ایک فائدہ مند پہلو ہوسکتا ہے، تو ایک ونڈ ٹربائن سے ہم نہ صرف بجلی بناسکتے ہیں بلکہ ہم اس سے پانی اور آکسیجن حاصل کرنے کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نریندر مودی کی ان تجاویز پر ویڈیو کانفرنس میں دوسری جانب موجود کسی سائنسدان نے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیش کیے گئے آئیڈیاز اور تجاویز کمال کی ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان پر ریسرچ کرکے ہم ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔

بھارتی نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹر پر نریندر مودی کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ اصل خطرہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے وزیراعظم کچھ سمجھتے نہیں ہیں اصل حقیقت یہ ہے کہ ان کے اردگرد موجود کسی شخص میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ انہیں کچھ بتا سکیں۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

فرانس میں حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے ٹیچر کو قتل کردیا گیا

 یورپی ملک فرانس میں ایک شخص نے حضور ﷺ کا خاکہ کلاس میں دکھانے والے …