Home / News / وزیر اعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین بھی شرکت کریں گے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ارکان سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی منظوری کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے تمام اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بریفنگ دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر اور فروغ نسیم بھی بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں حزب اختلاف کے ممکنہ احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کی تیاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Share
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Check Also

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز …